MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہوانی اسٹیڈیم دھماکہ: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا سخت ردعمل، تحقیقات کا حکم

0 130

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ّ(مسائل نیوز)کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں ہونے والے دھماکے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے “انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی” قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر معصوم شہریوں کے خون سے کھیل رہے ہیں، تاہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کریں گی۔ انہوں نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے اور تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔ اس کے علاوہ، وزیراعلیٰ نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.