MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ کی بجلی آج بحال ہوجائے گی ,کیسکو

0 517

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)132kvسبی،کوئٹہ ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی مرمت وبحالی کا کام تیزی سے جاری ہے آج بروز (جمعہ) کی شام تک 132kvسبی ٹو کوئٹہ ڈبل سرکٹ کاکام مکمل ہونے کے بعد ٹرانسمیشن لائن سے بجلی بحال ہوجائے گی ترجمان کیسکو کے مطابق اس وقت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے 220kvاور132kvسبی ٹو کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن کے دونوں سرکٹ سیبجلی کی بندش پرکیسکو کوبرقی قلت کا سامناہے،برقی قلت کے پیش نظرکوئٹہ شہر کے تمام فیڈروں کوضرورت کے مطابق باری باری بجلی فراہم کی جارہی ہے ان کے مطابق 220kvدادو۔خضدارٹرانسمیشن لائن سے بجلی بندش کے باعث خضدار، وڈھ،باغبانہ، قلات کو بجلی کی فراہمی معطل ہے نال،زہری، بیسیمہ، گدر،منگچر، کڈکوچہ،سوراب گرڈ اسٹیشنز سے منسلک علاقوں کے ساتھ ساتھ مستونگ،نوشکی،چاغی،خاران اوردالبندین کے علاقوں کوبھی بجلی کی فراہمی معطل ترجمان کے مطابق لورلائی، ژوب،قلعہ سیف اللہ،پشین،چمن ضرورت کے مطابق صرف سٹی فیڈروں کو یومیہ 2گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.