MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،کاشف حیدری

2 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) سیاسی و سماجی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ واقعہ کربلا اور شہادت امام حسین ؑ ایک فرد یا طبقہ کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ شہدائے کربلا نے حق اور سچ کے لیے جو عظیم قربانی دی اس کی پیروی کر کے ہم دنیا میں امن قائم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی سے ہمیں ایثار، صبر و استقامت کا درس ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلا م امن،محبت اور برداشت کا مذہب ہے اور واقعہ کربلا بھی امن،محبت، برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہیں۔انہوں نے صوبائی حکومت، پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ہزارہ ٹاؤن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں حق و صداقت پر قائم رہنے اور باطل اور ظالم قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنے اہل و عیال کی قربانی دیکر مظلوم اور محروم قوتوں کی آواز کو ہمیشہ بلند رکھا جو رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ محرم الحرام نہ صرف نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کے لئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد دلاتاہے بلکہ ہمیں اخوت، رواداری اور بھائی چارے کا درس بھی دیتا ہے انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا دنیا کے تمام مذاہب کے لئے ایک مثال ہے۔ واقعہ کربلا اور شہادت اما م حسین ؑ قربانیوں کی عظیم داستان ہے آپ ؑکی شہادت نے حق کا علم بلند کر کے عنانیت کا خاتمہ کیا واقعہ کربلا ایک فرد یاطبقہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے آج کے دور میں ہمیں چاہئے کہ حضرت امام حسین ؑ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یزیدی قوتوں کے خلاف ڈٹ جائیں، انہو ں نے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقنی بنایا جائے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ مجالس، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں میں موثر صفائی اور روشنی کے انتظامات کو جلد از جلد مکمل کریں۔یہاں جاری ہونیوالے اخباری بیان میں اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے ترجمان کاشف حیدری نے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ محرم الحرام بھی اتفاق اور روادارای کا درس دیتا ہے، علمائے کرام بھی عوام کے مابین اتفاق اور روادادری کی تلقین کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] / اسلام آباد / لاہور(مسائل نیوز) ملک بھر میں آج 9 محرم الحرام کے موقع پر محرم الحرام کے جلوس نکالے جائیں گے۔ اس موقع […]

  2. […] (مسائل نیوز) سیاسی و سماجی رہنماء کاشف حیدری نے محرم الحرام اور جشن آزادی کے سلسلے میں عوام سے اپیل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.