بلوچستان اور سندھ کا منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق
کراچی(مسائل نیوز)چیف سیکریٹری سندھ سے چیف سیکریٹری بلوچستان کی ملاقات،منشیات کی اسمگلنگ کے روک تھام کے لئے اقدامات کرنے پر اتفاق۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سندھ اور بلوچستان کے درمیان مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پانی، بین الصوبائی روابط کو بڑھانے اور دونوں صوبوں کے بارڈر پر منشیات کی اسمگلنگ کے روک تھام کے لئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ بعدازاں چیف سیکریٹری سندھ نے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو سندھی ثقافتی ٹوپی اجرک اور شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
- Advertisement -