اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت دونوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی ملزم کی سزا کو منسوخ یا معطل کر سکتی ہے اور وفاقی حکومت نواز شریف کی سزا معطل کرنے پر غور کررہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت قانونی دفعات کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کو منسوخ یا معطل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کی سزا کے حوالےسے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نوازشریف کی سزامعطل کرنے پر غور کررہی ہے۔راناثناللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی کی بھی سزاکم،معطل یاختم کرسکتی ہے، ایک بےگناہ آدمی کو سزا ہوئی ہے ، یہ ایک طریقہ ہے، جس سے نواز شریف کی سزا معطل کی جاسکتی ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت کی بنیاد پر ان کی وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے۔
رانا ثنااللہ نے آئین اور متعلقہ قوانین میں ترمیم کرنے کا بھی اشارہ دیا تاکہ پریزائیڈنگ افسر کو معاملہ صدر یا گورنر پر چھوڑنے کے بجائے وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کے الیکشن کے بعد ان سے حلف لینے کا اختیار ہو۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کی ضرورت پنجاب کے بحران میں محسوس کی گئی جس میں گورنر کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری ہفتوں تک ملتوی کر دی گئی۔
دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا، نواز شریف کو جاری کئے گئے پاسپورٹ کی مدت 10سال ہے، نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، نواز شریف کو عام پاسپورٹ جاری کیا گیا ، جس کے بعد اب نوازشریف کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عید سعودی عرب میں کریں گے، جس کے لیے نوازشریف لندن سے مدینہ روانہ ہوں گے، نوازشریف اور شہبازشریف کا مکمل خاندان بھی سعودی عرب جائے گا ، سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ لندن میں سعودی سفارتخانے بھجوا دیا گیا ہے جہاں سے جلد ہی نواز شریف کو سعودی عرب کا ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا ، اسحاق ڈار نے پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کردی،ان کوعام پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیاہے ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کیلئے لندن سفارتخانے میں اپنے دستاویزت جمع کروائی تھیں۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست واپس لے لی ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست ذاتی وجوہات کی بنیاد پر واپس لے لی ہے ، جس کے بعد اس درخواست پر سماعت کرنے کے لیے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تشکیل دیے گئے چوتھے بنچ نے درخواست خارج کر دی۔