MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو بھی پاکستان اور انگلینڈ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر 1992 ء کا ورلڈکپ یاد گیا

1 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو بھی پاکستان اور انگلینڈ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر 1992 ء کا ورلڈکپ یاد آگیا۔شنیرا اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 92ء کے ورلڈ کپ سے وسیم اکرم کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ30 سال پہلے، میرے شوہر وسیم اکرم نے پاکستان کی 92 کا ورلڈ کپ جیتنے میں مدد کی!۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ایک ایسا کھیل تھا جس سے پاکستان آج بھی بہت خوش ہے۔شنیرا اکرم نے لکھا کہ میرے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ایک ایسا بہترین احساس ہے جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔وسیم اس دن مین آف دی میچ بنے جس کے لیے آج بھی پاکستانی قوم ان کی شکر گزار ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.