مفت آٹا لینے آئے شخص کو دل کا دورہ پڑنے پر موت ، بھگدڑ مچنے پر 3 خواتین زخمی
لاہور(مسائل نیوز) ملک میں مفت آٹے کا حصول شہریوں کی جانیں نگلنے لگا، ساہیوال میں مفت آٹا لینے کیلئے آنیوالا شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، جعفر آباد میں 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں مفت آٹے کا حصول زندگی موت کا کھیل بن گیا۔ جعفر آباد کے نواح میں ڈیرہ الہ یار میں آٹا پوائنٹ پر آنیوالی خواتین دھکم پیل کے سبب بھگدڑ مچنے پر زمین پر گر پڑیں اور شدید زخمی ہو گئیں۔ ساہیوال میں آٹا ملنے کے انتظار میں کھڑا شخص دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا۔
فورٹ عباس میں آٹا پوائنٹ پر رش بڑھنے پر پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا جس کے باعث شدید دھکم پیل ہوئی، قطاروں میں طویل انتظار کرنے والوں کو آٹا تو کیا ملنا تھا پولیس سے ڈنڈے کھا کر شہری گھروں کو لوٹے۔
[…] (مسائل نیوز) مظفرگڑھ میں 2 پٹواریوں نے مفت آٹا پوائنٹ سے 30 ہزار تھیلے غائب کر لئے، دونوں پٹواریوں کو معطل کر […]