MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نسیم شاہ پنڈی ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے

2 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(ویب ڈیسک )کورونا کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر حارث روف کی جگہ نوجوان بولر نسیم شاہ کو ا?سٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو حارث روف کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا لیا گیا ہے، نوجوان فاسٹ بولر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ ٹریولنگ ریزرو کا حصہ تھے۔

- Advertisement -

اس سے قبل حارث رو¿ف کے آج کیے گئے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا تھا، لہٰذا وہ 4 مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ حارث پانچ روز تک آئیسولیشن میں رہیں گے جس کے اختتام پر ان کا دوبارہ کوویڈ-19 ٹیسٹ کیا جائے گا۔حارث روف کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں پلئیرز اور سپورٹ اسٹاف کے نتائج منفی آئے ہیں۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ برائے پنڈی ٹیسٹ کپتان بابراعظم، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کو یادگار تجربہ قرار دے دیا۔ […]

  2. […] نیوز) ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد شعیب ملک اور قومی اسکواڈ کے اعلان پر محمد عامر کی ٹویٹ پر چیئرمین پی سی بی رمیز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.