MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ، آج فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

0 62

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سونے کی قیمت جو گزشتہ چند روز سے مسلسل کم ہوتی دکھائی دے رہی تھی، آج اچانک بڑے اضافے کے ساتھ 4لاکھ 60 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 5ہزار700روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 60ہزار 262روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے نئے نرخ جاری کردئیے۔

- Advertisement -

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 4ہزار 887روپے کا اضافہ ہوا جس سے 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 94ہزار 600روپے ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک بھر میں 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 4ہزار 480روپے کا اضافہ ہوا جس سے 10گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 61ہزار 729روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹس میں 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں 227روپے کا اضافہ ہوا جس سے چاندی کی فی تولہ قیمت 7ہزار 862روپے ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی فی تولہ قیمت 195روپے کے اضافے سے 6ہزار 740 روپے ہوگئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.