MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ناخلف بیٹے نے ماں کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا

0 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک )لیاقت آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران ناخلف بیٹے نے تیز دھار ا لے کے وار سے ماں کو قتل اور بھائی کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ا لہ قتل برآمد کرلیا۔نیوز کے مطابق ایس ایچ او سپر مارکیٹ ریاض احمد نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ لیاقت آباد ایک نمبر میں قائم مکان میں پیش ا یا تھا

- Advertisement -

جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ گئی اور اس دوران پولیس نے ایک ملزم بدر علی بیگ کو گرفتار کرلیا جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ملیکہ زوجہ اقبال بیگ کے نام سے کی گئی جبکہ ماں کو بچاتے کے دوران زخمی ہونے اس کے بیٹے 28 سالہ بلال کو طبی امداد فراہم کی جا رہی۔پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے جو ابتدائی تحقیقات میں متضاد بیانات دیتے ہوئے

خود کو نفسیاتی مسائل کا شکار ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ گرافکس ڈیزائنر ہے تاہم اس وقت وہ بیروزگار بتایا جاتا ہے۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر اقبال بیگ کی مدعیت میں ملزم بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.