حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین بھی ڈالرکے اوسط ریٹ کے مطابق کرے گی
اسلام آباد (مسائل نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے ڈالرکے اوسط ریٹ کا فارمولا اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے طریقہ کار کے لیے پیٹرولیم ڈویژن کی تجویزکی منظوری دے دی، ای سی سی نے ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے دیگر آپشنز پر بھی کام کرنے کی ہدایت کی، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے بھی تجاویز مانگ لیں۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ای سی سی نے پی ایس او کے واجبات کے اجراء کی منظوری دی، یہ فیصلہ تیل اور گیس کی سپلائی چین کے تسلسل اور پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے کیا ، ای سی سی نے پی ایس او کے لیے 30 ارب روپےکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔
ای سی سی نے ہدایت کی ہے کہ پاور ڈویژن یکم اگست کو 20 ارب اور 4 اگست تک 12.8 ارب روپے ادا کرے ، ای سی سی نے ایف بی آر سے ایک ہفتے میں 30 ارب روپے کے ٹیکس وصولی کی تجاویز بھی طلب کرلیں۔
- Advertisement -
دوسری طرف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرح مٹی کے تیل میں 4 روپے 62 پیسے اضافہ ہوا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 227 روپے 19پیسے ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے ہوچکی ہے۔
دھر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول اور ڈیزل کے لیے ڈیلرزمارجن پر نظرثانی کی تجویز منظور کرلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلر مارجن بڑھا کر7 روپے تک کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ گاڑیوں، موبائل، ہوم اپلائنس کے علاوہ درآمدی سامان پر پابندی ہٹانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اس حوالے سے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اعلامیہ اجلاس کے مطابق اجلاس میں گندم درآمد کرنے کیلئے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دی گئی، گندم کی خریداری کیلئے روسی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی تھی، اجلاس میں فاطمہ فرٹیلائیزر پلانٹس کو مقامی گیس پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی، کمپنی کی کھاد کیلئے متعلقہ وزارتوں کو گیس کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
اسی طرح اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلر مارجن بڑھا کر7 روپے تک کر دیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کیلئے ڈیلرز مارجن کی نظرثانی میں تجویز کی بھی منظوری دے دی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں، موبائل اور ہوم اپلائنس کے علاوہ درآمدی سامان پر سے پابندی ہٹانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
[…] آباد(مسائل نیوز) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان […]
[…] آباد(مسائل نیوز) روس سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملے پر جنوری میں پیشرفت متوقع ہے،روس کے ساتھ […]
[…] نیوز)پنجاب میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی نئی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، قیمتوں میں 200 تا […]