MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا سیوریج کے پانی سے کاشت و تیار کردہ سبزیوں کو جڑ سے اکھاڑنے کا سلسلہ جاری !

1 313

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)ڈائریکٹر آپریشنز بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا سیوریج کے پانی سے کاشت و تیار کردہ سبزیوں کو جڑ سے اکھاڑنے کا سلسلہ جاری !

کلی سمنگلی میں سیوریج کے پانی سے تقریباً 20 ایکڑ اراضی پر کاشت کردہ مضر صحت خوردنی فصلیں تلف ۔

تلف کردہ سبزیوں میں ٹماٹر اور کدو کی فصلیں شامل

مزکورہ اراضیات کو ملحقہ نالوں کے پانی سے سیراب کرکے مضر صحت سبزیاں کاشت کی جا رہی تھیں

- Advertisement -

اب تک کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں تقریباً 600 ایکڑ سے زائد اراضی پر سیوریج کے پانی سے کاشت کردہ فصلیں تلف کی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیوریج کے پانی سے کاشت و تیار کردہ خوردنی فصلوں کو بلا امتیاز تلف کیا جا رہا ہے

عدالت عالیہ کے احکامات و حکومتی پابندی کے باوجود سیوریج کے زہریلے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔
ڈائریکٹر آپریشنز بی ایف اے

سیوریج کے زہریلے پانی سے تیار سبزیاں انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں, ایسے پانی سے صرف غیر خوردنی فصلیں ہی کاشت کی جا سکتی ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے ناقص انتظامات سے متعلق عوامی شکایات موصول ہونے پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا نان شاپس کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.