MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسجدالحرام میں ختم قرآن کا روح پروراجتماع20لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

0 522

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکہ معظمہ(مسائل نیوز) مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی انتیسویں شب ختم قرآن کے روح پروراجتماع میں 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ مسجد الحرام میں ختم قرآن اوردعا میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان سمیت 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔سعودی وزات حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام اورمسجد نبوی ۖ میں نماز عید کے لئے پیشگی اجازت کی شرط ختم کردی گئی ہے۔عیدالفطر کی نماز کے لئے کسی اجازت نامے

- Advertisement -

کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم عمرے کی ادائیگی کے لئے ایپلیکیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.