MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یاسر شاہ کی وہ شرط جسے محمد رضوان نے اسی دن گراؤنڈ میں پورا کر کے دکھا دیا ، دلچسپ انکشاف

0 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہاہے کہ انہوں نے وکٹ کیپر محمد رضوان سے شرط لگائی تھی جو انہوں نے اسی روز پوری کردی۔

نجی ٹی وی “جیونیوز “کے پروگرام میں یاسر شاہ سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے ایک قومی کرکٹر سے شرط لگائی تھی کہ جب تک تم سینچری نہیں بناؤ گے میں تمہیں بڑا پلیئر نہیں مانوں گا جس کے بعد اس کھلاڑی نے اسی میچ میں سینچری بناڈالی اور اس کے بعد وہ بڑے پلیئر بن گئے؟

- Advertisement -

میزبان کے سوال پر یاسر شاہ نے اعترافاً ہنستے ہوئے بتایا کہ جی! میں نے محمد رضوان سے شرط لگائی تھی۔ کراچی میں ایک ٹیسٹ میچ کیلئے میں رضوان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھا اس دوران میں نے رضوان سے کہا کہ میں آپ کو تب تک بیٹسمین نہیں مانوں گا جب تک آپ ٹیسٹ میچ میں سینچری نہیں کروگے، میری گفتگو پر رضوان نے مجھے آڑی نظروں سے دیکھا لیکن کچھ نہیں کہا مگر اسی دن رضوان نے سنچری کرڈالی۔

یاسر کے جواب پر تابش نے ازراہ مذاق کرکٹر کو مشورہ دیا کہ آپ اس شرط کے کام کو باقاعدگی سے شروع کردیں تاکہ کھلاڑی سینچری بنانا شروع کردیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.