MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ماریہ بی خواجہ سراء پر مبنی ڈرامے کے خلاف بیان پر تنقید کی زد میں آگئیں

1 194

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی خواجہ سرا پر مبنی ڈرامے” سرراہ ” کے خلاف بیان پر کڑی تنقید کی زد میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ماریہ بی نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر نجی ٹی وی کے چینل پر جاری ڈرامے” سرراہ”کا ایک کلپ شیئر کیا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل اس کلپ میں ایک باپ نبیل ظفر اور اس کے بچے کے درمیان گفتگو دکھائی گئی ہے جس میں وہ بچے کو ٹرانسجینڈر بننے کی تلقین کرتے ہیں۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ماریہ بی نے لکھا کہ “یہ اِس طرح آپ اپنی روح کو فروخت کرتے ہیں. اگر بچہ ٹرانسجینڈر ہے تو بجائے شریعت کے مطابق لڑکا یا لڑکی بننے کی رہنمائی کی جائے بلکہ اس بچے کو ٹرانسجینڈر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اب پاکستانیوں کے جاگنے کا وقت آگیا ہے، کیا اس گفتگو سے واضح نہیں ہوتا کہ ٹرانسجینڈر ایجنڈے کو مغرب کی طرف سے پاکستان پر تھوپا جارہا ہے”۔

- Advertisement -

ماریہ بی کی اس ڈارمے کے خلاف بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کرنا شروع کردی ۔ ایک صارف کا لکھنا تھا کہ “ماریہ بی جیسے چھوٹے ذہن کے لوگوں کی وجہ سے ہی ہزاروں خواجہ سراؤں کو گھر سے نکال دیا جاتا ہے اور پھر وہ سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں”۔

شائقین نے ماریہ بی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ “وہ پہلے اس ڈرامے کو مکمل دیکھیں اور اس کا بنیادی مقصد سمجھنے کی کوشش کریں اس کے بعد تنقید کریں”۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی ماریہ بی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “خواجہ سرا ءبھی ہماری طرح خدا کی بنائی ہوئی مخلوق ہیں وہ نہ مرد ہیں نہ عورت مگر کیونکہ انسان ہیں اس لئے معاشرے کا حصہ ہیں اور ہمیں انہیں قبول کر کے انہیں عزت دینی چاہیے نہ کہ انہیں سرجری کروا کر مرد یا عورت بننے کا مشورہ دینا چاہیے”۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب سے حال ہی قبرستان میں فوٹو شوٹ کی پوسٹ شیئر کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.