MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جنگ کے بعد یوکرین پر بٹ کوائن کے عطیات کی بھرمار

رقم دینے والے اکثر افراد اب تک نامعلوم اور گمنام ہیں۔

0 552

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

یوکرین(ویب ڈیسک ) یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد اب تک اس کی حکومت، افواج اور غیرسرکاری امدادی اداروں کو کرپٹوکرنسی کی صورت میں خطیر رقم عطیہ کی جاچکی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رقم دینے والے اکثر افراد اب تک نامعلوم اور گمنام ہیں۔بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کی تجزیہ کار کمپنی ایلپٹک کے مطابق یوکرینی افراد کی مدد کے لیے ایک کروڑ 37 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم دی گئی ہے جس میں سب سےزیادہ بٹ کوائن شامل ہیں۔

- Advertisement -

اب تک ان کرنسیوں کے چار ہزار عطیات دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایک نامعلوم شخص یا ادارے نے ایک این جی او کو یکمشت 30 لاکھ ڈالر کی بٹ کوائن عطیہ کئے ہیں۔اس سے قبل ہفتے کی دوپہر کی یوکرینی حکومت نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاو¿نٹ پر عطیات کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بٹ کوائن، ایتھریئم اور یو ایس ٹی ڈی کی صورت میں کرپٹوکرنسی قبول کی جاسکتی ہے۔‘ اس کے بعد اگلے 8 گھنٹے میں 54 لاکھ ڈالر کرپٹوکرنسی جمع ہوگئی

جو دو والٹ میں ڈالی گئی تھی۔ادھر یوکرینی فوج نے بھی عطیات کا اعلان کیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ رقم کس طرح استعمال کی جائے گی۔ تاہم پیٹریون نے یوکرینی افواج کی مدد کرنے والی ایک نجی تنظیم کی رقم جمع کرنے کی اپیل مسترد کرکے ان کا اکاو¿نٹ بلاک کردیا ہے۔ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ یوکرینی ہمدردی کی ا?ڑ میں بہت سے لوگ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.