MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان واقعہ: ’میری بیوی نے قرآن سر پر اٹھایا دہشت گردوں نے رحم نہ کھایا‘

0 6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر(مسائل نیوز)بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے شخص نے سارا واقعہ بیان کردیا۔

بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے شہری نے بتایا کہ ’میری بیوی نے قرآن سر پر اٹھایا پھر بھی دہشت گردوں کو رحم نہ آیا۔‘

فتنہ ہندوستان کے دہشت گردوں نے لیبر کالونی گوادر کے نہتے شہریوں کو سفاکیت کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 شہری شہید ہوگئے۔

- Advertisement -

جی ڈی اے اسپتال گوادر مین زیر علاج زخمی بلوچ شہری نے بتایا کہ دہشت گردوں نے نہتے اور بے گناہ عوام کو نشانہ بنایا ہے، حملہ انتہائی بے رحمانہ اور بزدلانہ تھا، خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔

زخمی شہری نے بتایا کہ دہشت گردوں کے سامنے قرآن اور بچوں کا واسطہ دیا مگر انہوں نے ایک نہ سنی، ان کا مقصد صرف خوف، خونریزی اور بدامنی پھیلانا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت ردعمل سے فتنہ ہندوستان کا حملہ ناکام بنایا جس سے بڑا سانحہ ٹل گیا، دہشت گردوں نے 11 معصوم بلوچوں کو شہید کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.