MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پی ٹی اےکا وکی پیڈیا کو بلاک کرنےکا انتباہ

1 192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے تو ہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے / نہ ہٹانے کی وجہ سے ملک میں وکی پیڈیا سروسز ڈی گریڈکر دی ہیں۔قابل اطلاق قانون اور عدالتی حکم (احکامات)کے تحت

- Advertisement -

نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے / ہٹانے کیلئے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا۔ سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا تاہم پلیٹ فارم نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔ پی ٹی اے کی ہدایات پر جان بوجھ کر عدم تعمیلی کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹوں کیلئے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے اور رپورٹ کردہ مواد کو بلاک/ ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وکی پیڈیا کی جانب سے تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم پاکستان کے اندر بلاک کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کردہ غیر قانونی مواد کوبلاک کرنے /ہٹانے کے بعد ویب سائٹ پر سے پابندیاں اٹھائے جانے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔ پی ٹی اے ملک کے مقامی قانون اور ضوابط کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کے لیے محفوظ آن لائن تجربے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں وکی پیڈیا کو بلاک کردیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.