MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محمد حارث نے پشاور دھماکے کے بعد آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

2 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستانی کرکٹر محمد حارث نے پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کے بعد دِکھنے والے منظر کو بیان کردیا۔ سوشل میڈیا پر محمد حارث نے بتایا کہ ’دھماکے کے ایک دن بعد آج اپنے شہر پشاور میں پولیس لائن کے راستے سے گزرا۔ محمد حارث نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حالیہ دھماکے کے بعد پورا شہر بہت خاموش اور سنسان سا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اپنے آبائی شہر کو اس طرح دیکھ کر بہت دکھ ہوا‘۔
واضح رہے کہ پیر کو پولیس لائن مسجد میں ہونے والے پشاور دھماکے میں شہدا کی تعداد 100 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں زخمی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں ابتک 101 افراد شہید ہوئے جبکہ ایل آر ایچ میں زخمیوں کی تعداد 49 رہ گئی ہے، جن میں سے 7 اس وقت آئی سی یو میں ہیں۔
اسپتال لائے گئے زخمیوں میں 10 کی آپریشن تھیٹرز میں سرجری بھی کی گئی۔ ترجمان کے مطابق زیر علاج زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تمام زخمیوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جب کہ ایل آر ایچ لائے گئے دیگر زخمیوں کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] کے نکاح کے بعد ساتھی کرکٹرز محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث کو اپنی اپنی فکر ستانے لگی۔وسیم نے شاہین کو مبارک دینے […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ اللہ نے بابر اعظم کے ساتھ ان کی اوپننگ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.