MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یہ حکومت ناجائز ہی نہیں بلکہ انتہائی نالائق بھی ہے، مولانا فضل الرحمن

0 387

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میں بحیثیت سیاستدان اپنے تجربے کی بنیاد پر دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر کوئی تنظیم پاکستان کی دوست ہے تو وہ امارت اسلامیہ افغان طالبان ہے،امریکا چاہے گا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات خراب ہوں، امریکا، افغانستان سے نکلا تو ڈیورنڈ لائن کا تنازع چھوڑ گیا تاکہ کسی طریقے سے یہ دو دوست، دوست نہ رہیںبرطانیہ ہندوستان سے گیا تو کشمیر کا جھگڑا چھوڑ کر گیا تاکہ لڑائیاں ہوتی رہیں، برطانیہ عرب دنیا سے نکلا تو جاتے جاتے

- Advertisement -

اسرائیل کا ناسور چھوڑ دیا۔آج ہم حکمرانوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور،ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے مقابلہ نہیں ہے ہم عالمی استعمار کا مقابلہ کررہے ہیں۔پارلیمنٹ میں اس وقت جو قانون سازیاں ہورہی ہیں ان میں پاکستان کو مالیاتی اعتبار سے عالمی قوتوں کا غلام بنایا جارہا ہے۔یہ حکومت ناجائز ہی نہیں بلکہ انتہائی نالائق بھی ہے، حکمرانوں کا انجام بھی اشرف غنی جیسا ہو۔ان خیالات خیالات کااظہار انہوں نے دستارفضیلت کانفرنس بیاد علامہ عبدالغنی شہید سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسے سے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری ،جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندرایڈووکیٹ، مولاناصلاح الدین ایوبی ،حاجی نواز خان کاکڑ،حافظ محمد یوسف ودیگر نے خطاب کیا۔ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ امریکا چاہے گا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات خراب ہوں، برطانیہ ہندوستان سے گیا تو کشمیر کا جھگڑا چھوڑ کر گیا تاکہ لڑائیاں ہوتی رہیں، برطانیہ عرب دنیا سے نکلا تو جاتے جاتے اسرائیل کا ناسور چھوڑ دیا۔بات کو جاری رکھتے ہوئے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.