حکمرانوں کی تمام صلاحیتیں انتقامی سیاست ضد اور اناپرستی پر صرف ہورہی ہیں، حافظ حمداللہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہےکہ چور دروازے سے اقتدار پر مسلط کیئے جانے والے رسوائی کے بعد چور دروازے سے ہی بھاگ نکلیں گے
- Advertisement -
حکمران ماضی کے مہروں سے سبق حاصل کرنے کی بجائے انکی راہ پر چل پڑیں انجام ان سے بھی بدتر ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ابوبکر تحصیل حویلیاں ضلع ایبٹ آباد میں منعقدہ عظیم الشان دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرس سے جمعیت علماءاسلام کے دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا
انہوں نے کہاکہ ملک معاشی طور پر مفلوج کرنے والے ملک و ملت کے معاشی قاتل ہے پروٹوکول اور نمود و نمائش پر خوش ہونے والوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی تمام صلاحیتیں انتقامی سیاست ضد اور اناپرستی پر صرف ہورہی ہیں