MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

منشیات کے ناسور سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے علاج و معالجہ ایک جہاد ہے، ملک نعیم بازئی

0 310

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کچلاک(ویب ڈیسک)منشیات ایک ناسور ہے اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے تمام طبقہ فکر اپنا کردار ادا کریں نشے کی عادی افراد کی علاج ومعالجہ ایک جہاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ملک نعیم خان بازئی، مفتی محمد قسیم، محمد نسیم، مفتی عتیق الرحمن، سید اسداللہ آغا، سید محمد صادق آغا اور شراف الدین نے ائیر پورٹ چوک کے قریب امید فاونڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام نشے کے عادی افراد کے علاج معالجہ

- Advertisement -

اور دیکھ بھال کیلئے قائم سینٹر کے رسم افتتاح کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے اور کئی نوجوان اس کے شکار ہوگئے نشے کے عادی افراد کو بوجھ کے بجائے ان کے اصلاح کرکے انھیں معاشرہ کیلئے کار آمد شہری بناسکتے ہیں مایوسی غربت بے روزگاری اور غلط صحبت کی سبب نشے کے عادی افراد میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے سینٹر کاقیام ایک رحمت ہے

اور یہ خدمت جہاد سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ نان گورنمنٹ ادارے اور مخیر حضرات ایسے اداروں کے ساتھ تعاون کریں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ملک نعیم خان بازئی نے امید فاونڈیشن بلوچستان کیلئے ایک لاکھ روپے نقد اور اسپورٹس سامان فراہمی کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر سماجی شخصیت سید احمد آغا، سید کفایت اللہ، منظور خان بازئی، ڈاکٹر زبیر کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.