MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے ہیں

0 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف پنجاب اسمبلی پہنچ گئے،صحافی نے وفاقی وزیر دفاع سے سوال کیا کہ آپ کے پاس 186 کے بجائے 180 ممبرز بھی نہیں ہیں۔ خواجہ آصف نے صحافی کے سوال پر کہا کہ مجھے اتنا حساب تو نہیں آتا مگر ہمارے نمبرز پورے ہیں۔
یاد رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہو گا جبکہ ن لیگ نے ایوان میں بھرپور طاقت کے مظاہرے کیلئے تیاری پکڑ لی ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب میں وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی بنادی گئی۔
اس کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔

- Advertisement -

بتایا گیا ہے کہ کمیٹی پنجاب میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی اعتماد کے ووٹ سے متعلق متحرک ہوگی،جس کا مقصد وزیراعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ لینے کے دن تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے جب کہ 11 جنوری کو لاہور ہائی کورٹ میں بھی قانونی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوگی۔ معلوم ہوا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کی سیاسی صورت حال اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ حوالے سے گفتگو کی گئی، ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے بیان پر غور کیا گیا جب کہ وفاقی وزیر قانون نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے معاملے پر آئینی اور قانونی نکات سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ ہر صورت لینا ہوگا، اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینے کی صورت میں مسلم لیگ ن نے دستیاب آئینی اور قانونی آپشنز پر بھی غور کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.