MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینے کیلئے اچھی حکمت عملی تیار کی ہے، فواد عالم

1 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کے ٹیسٹ بیٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو اپنی ہی سرزمین پر شکست دینے کے لیے ایک اچھی حکمت عملی تیار کی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے کیمپ بہت اچھا جارہا ہے، میچ سینیریو پریکٹس بھی کی ہے، آسٹریلیا کو سامنے رکھ کر ٹریننگ بھی اچھی چاہیے، سیریز کےلیے جتنی تیاری ہونی چاہیے وہ مکمل ہے، جب آسٹریلیا 1998 میں آئی تھی تو میں نے تماشائیوں کے اسٹینڈز میں بیٹھ کر میچ دیکھا تھا، خوشی ہے

- Advertisement -

کہ اب اسی ٹیم کے خلاف گراونڈ میں اتریں گے۔ایک سوال کے جواب میں فواد عالم نے کہا کہ قومی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، ان کی پرفارمنس ہم سب کے سامنے عیاں ہے، ہم جیسے کھلاڑی تو بابراور رضوان کے قریب بھی نہیں جاسکتے، بابر اعظم سے بہت سیکھنے کو ملتا ہے، کیمپ میں میچ سینیریو سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا، سابق قومی کپتان اور اپنے دور کے مستند بیٹسمین محمد یوسف کے بطور بیٹنگ کوچ آنے سے بہت فائدہ ہوگا۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ مجھے بیٹنگ میں جہاں موقع ملے گا، اسی پوزیشن پر کھیلوں گا،

مجھے کوئی بیٹنگ کا اسٹائل تبدیل کرنے کا نہیں کہتا، اگر آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی موقع دیا گیا تو میری خدمات حاضر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو اپنی ہی سرزمین پر شکست دینے کے لیے ایک اچھی حکمت عملی تیار کی ہے لیکن اگر حکمت عملی بتائی تو آسٹریلیا کو پتہ چل جائے گی، مقامی کنڈیشنز کو دیکھ کر حکمت عملی کی منصوبہ بندی ہوگی، ہمارا کامبی نیشن بہت اچھا چل رہا ہے، اسپنرز اورفاسٹ بولرز اچھے ردھم میں ہیں، امید ہے اچھی کرکٹ کھیلیں گے اور سیریز جیتیں گے،پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ ہماری کامیابی کیلئے دعا کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اعلان ہونے کے حوالے سے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ فواد عالم ایک فائٹر ہے، اس نے طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.