MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پہلے کی طرح یہ کراچی بلدیاتی انتخابات سے بھاگ نہ جائیں

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ 15 جنوری زیادہ دور نہیں،بس پہلے 3 بار کی طرح یہ کراچی اور حیدر آباد بلدیاتی انتخابات سے بھاگ نہ جائیں۔وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کئی بار کہا ہے کہ فیصلہ عمران خان کا ہے،11جنوری کو وزیراعلٰی پنجاب سے متعلق سماعت ہے دیکھتے ہیں وہاں کیا ہوتا ہے تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردِعمل میں کہا ہے کہ 15 جنوری دور نہیں لیکن پہلے یہ 3 بار الیکشن سے بھاگ گئے اب بھی یہ بلدیاتی انتخابات سے فرار نہ ہو جائیں۔
اگر میئر کراچی کے دعوؤں پر جائیں تو شہر میں پینے کا صاف پانی ہونا چاہیے،کراچی سے کچرا بھی اٹھ جانا چاہیے تھا اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہونی چاہیے تھی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کا حکم دے دیا ہے، الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا،ایم کیوایم کنوینر خالد مقبول صدیقی کی درخواست مسترد جبکہ جماعت اسلامی کی منظور کر لی گئی۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے اور بلدیاتی انتخابات پرانی ووٹرز لسٹوں پر ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات التوا کیلئے سندھ حکومت کے مؤقف کو بھی مسترد کر دیا۔ چھ جنوری کو کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات کی ووٹر فہرستوں پر ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی جس میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی ووٹر لسٹوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اٹارنی جنرل سندھ الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے،سندھ حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کا نمائندہ بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوا تھا۔ وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس بار کراچی میں بلدیاتی انتخاب ملتوی نہ ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیوایم کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ اپنی درخواست پر بات کریں،آپ درخواست پر آئیں ادھر اُدھر کی باتیں نہ کریں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.