MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کو اپنے ہی کتنے ارکان پر شبہات ہیں ؟ اسد عمر کا بڑا انکشاف

1 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی کے دو تین ارکان ہیں جن پر پارٹی کو شبہات ہیں، لیکن با ضابطہ طور پر ابھی کوئی ایک بھی رکن چھوڑ کر نہیں گیا۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد عمر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اسمبلی تحلیل کرنے پر پارٹی

- Advertisement -

میں اختلاف رائے موجود تھا، لیکن جب فیصلہ ہوگیا تو سب اس پر کھڑے ہوگئے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ پرویز الہی نے ابھی تک ایسا نہیں کہا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، امید ہے پرویز الہی مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہماری پارٹی لیڈر شپ سمجھتی ہے ہمارے نمبر پورے ہیں، پارٹی میں دو رائے ہیں، ایک یہ ہے کہ نمبر پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیا جائے، دوسری رائے ہے کہ اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں لیکن انڈر ٹیکنگ کے باعث اسمبلی توڑ نہیں سکتے، 11 تاریخ تک کی انڈرٹیکنگ ہے اس کا انتظار کرنا چاہیے۔اسد عمر نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کی رائے پی ٹی آئی کی رائے سے مختلف ہے، پرویز الہی نے یہ بھی کہا ہے کہ فیصلہ عمران خان کا ہوگا، پرویز الہی نے اسمبلی توڑنے پر دستخط کرکے عمران خان کو دیے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ 15 جنوری زیادہ دور نہیں،بس پہلے 3 بار کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.