MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تقریر کے دوران یوٹیوب کی بندش، عمران خان کا ردِعمل آ گیا

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل سنسر شپ آئی ٹی سیکٹر اور عالمی سطح پر پاکستان کی امیج کو نقصان پہنچاتی ہے۔گذشتہ روز عمران خان نے پشاور میں جلسے سے خطاب کیا تو اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں یوٹیوب کی بندش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے تصدیق کی کہ ملک کے مختلف علاقوں سے یوٹیوب سروس میں خلل کی رپورٹس مل رہی ہیں۔
نیٹ بلاکس کی تصدیق کے علاوہ سوشل میڈیا میں کئی صارفین نے بھی یوٹیوب سروس میں خلل کی شکایت کی۔ اسی حوالے سے عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت میرے حقِ آزادی کے پیغام کی حمایت میں اٹھنے والی قوم سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ وہ نہ صرف مین سٹریم میڈیا بلکہ یوٹیوب کو بھی بلاک کر کے میری تقریروں کا مکمل بلیک آؤٹ کر رہی ہے۔
۔ڈیجیٹل سنسر شپ آئی ٹی سیکٹر اور عالمی سطح پر پاکستان کی امیج کو نقصان پہنچاتی ہے۔لوٹی ہوئی دولت کو بچانے میں دلچسپی رکھنے والی یہ فاشسٹ حکومت خوف زدہ ہے۔امپورٹڈ حکمران پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے پر آمادہ ہیں جوناقابل قبول ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس حوالے سے حکومت پر الزام عائد کیا اور کہا کہ اس پابندی سے پی ٹی آئی یا عمران خان کو نہیں روک پائیں گے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت اور ان کے ہینڈلرز کی جانب سے یوٹیوب ایک مرتبہ پھر بلاک کردیا گیا، حقیقی معنوں میں بیمار ذہنیت ہے۔انہوں نے حکومت کو مخاطب کرکے کہا کہ عمران خان کی تقریر کسی بھی صورت سنائی جائے گی اور آپ لوگ خوفزدہ سیاسی بونے ہو، کبھی نہیں سوچا تھا کہ ریاست اپنے لوگوں کے خلاف سائبر جنگ کرے گی۔پی ٹی آئی کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے ایک مرتبہ پھر یوٹیوب بلاک کردیا صرف اس لیے کہ پشاور جلسے میں پاکستان کے مقبول ترین سیاسی لیڈر عمران خان کی تقریر دیکھنے سے روکا جائے۔
ڈیجیٹل حقوق کے لیے کام کرنے والے اسامہ خلجی نے کہا کہ بہت ہوگیا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ہر دفعہ جب عمران خان ریلی سے خطاب کر رہے ہوں تو پورے پاکستان میں یوٹیوب بلاک نہیں کرسکتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.