MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گھنٹہ گھر پرشہری کی جان بچانے والے اہلکار کو انعام سے نواز دیا گیا

0 550

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد(مسائل نیوز) فیصل آباد گھنٹہ گھر پر چڑھنے والے شخص کو ریسکیو کرنے والے عملے کی وزیراعلیٰ آفس آمد ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے شہری کو ریسکیو کرنے والے عملے کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو آپریشن کو لیڈ کرنے والے ریسکیو اہلکار کو 5 لاکھ کا انعام اورتعریفی سر ٹیفکیٹ سے نواز دیا۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چند دن پہلے فیصل آباد گھنٹہ گھر پرخودکشی کی نیت سے چڑھے ہوئے شخص کو ریسکیو 1122 فیصل آباد کے گروپ لیڈر عبدالرحمن نے جس کمال بہادری سے بچایا اس کے اعتراف میں انہیں اور ان کی ٹیم کو خصوصی انعام دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سب سے پہلے اس انعام کی سفارش مونس الہیٰ نے کی۔
مونس الہیٰ نے گھنٹہ گھر پر شہری کی جانب بچانے والے ریسکیو اہلکار کی تعریف کی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس بہادر شخص کو انعام ملنا چاہئے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے فیصل آباد کا شہری خودکشی کے لیے تاریخی گھنٹہ گھر پر چڑھ گیا تھا۔خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص فیصل آباد کی تاریخی عمارت اور مشہور گھنٹہ گھر پر صبح دس بجے چڑھ گیا۔
ملزم تاریخی عمارت کے پتھر توڑ کر نیچے پھینک دیتا رہا اور گنبد کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔۔عوام کی جانب سے پولیس کو واقعے سے متعلق اطلاع دی گئی۔پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہری کو نیچے اتارنے کی کوشش کی۔شہری کواتارنے کے لیے ریسکیو نے گرین منگوائی اور ریسکیو اہلکار گھنٹہ گھر کی چار منزلہ عمارت کے اوپر والے حصے تک پہنچ گئے۔شہری نے ریسکیو اہلکار کے ساتھ بھی ہاتھا پائی شروع کر دی اور اس عمارت سے پتھر توڑ کر مارتا رہا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.