MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیالکوٹ،شہری نے بیٹےکی شادی پر ملکی و غیرملکی کرنسی، موبائل فونز اورگرم سوٹ لٹادیے

0 660

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سیالکوٹ میں شہری نے بیٹےکی شادی پر ملکی و غیر ملکی کرنسی کی برسات کردی، بارات میں 23 لاکھ روپے سمیت موبائل فونز اور گرم سوٹ بھی لٹائےگئے۔سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں مقامی شخص کے بیٹےکی بارات گھر سے نکلی تو نوٹوں کی برسات شروع ہوگئی۔دولہے کی بہنیں بھی سارے راستےگاڑیوں سے نوٹ برساتی رہیں، یہی نہیں دولہےکے عزیز و اقارب کی جانب سے غیر ملکی کرنسی سمیت موبائل فونز اورگرم ملبوسات بھی نچھاورکیےگئے۔لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی جب کہ راہ گیر بھی خود کو نہ روک سکے اور وہ بھی نوٹ لوٹنے لگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.