MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نتقام کی اندھی خواہش نے پاکستان کو اس نہج تک پہنچا دیا

0 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شیخوپورہ(مسائل نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ انتقام کی اندھی خواہش نے پاکستان کو اس نہج تک پہنچا دیا،آئینی شکنی کرنے والے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ عمران خان آج بھی 2018 والی سہولت کاری کے خواہاں ہیں،ملک کو اس حالت تک لانے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2010 میں تعریفیں کرنے والے اب کیوں اداروں کی مخالفت کر رہے ہیں،ہم نے پہلے بھی ملک کو مشکل سے نکلا تھا اور اب بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں ترقی کرتے پاکستان میں آج کیا حالات ہیں؟عمر ان خان کو 2018 میں سہولت کاری میسر تھی،جبکہ عمران خان اب چاہتے ہیں کہ ادارے قانون کی خلاف ورزی کرکے انہیں اقتدار میں لائیں۔
انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے نوازشریف سمیت ن لیگ کو انتقام کا نشانہ بنایا،انتقام کی خواہش نے ملک کو اس صورتحال سے دوچار کر کے رکھ دیا۔

- Advertisement -

جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نیا سال نواز شریف کی وطن واپسی کا سال اور عمران خان کی قومی سیاست سے رخصتی کا سال ثابت ہوگا،اب سیاسی حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہے ہیں۔عوامی فیصلوں کی بالادستی سے ہی ملک میں حقیقی جمہوریت قائم ہوسکتی ہے،عمران خا ن قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں،11جنوری تک بہت کچھ واضح ہو جائے گا۔نئے سال میں ہی الیکشن ہوں گے اور صاف شفاف الیکشن سے ہی ملک کے اندر حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے چار سالہ دور اقتدار میں عوام کے لئے کوئی مثبت اقدام کرنے میں ناکام رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف رہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ پن کی حد تک پہنچایا،تاہم اتحادی حکومت ملک کی معاشی سمت کو درست کر رہی ہے۔عمران خان کی حکومت نے چار سال کے دوران کوئی ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جبکہ ملک کے تمام بڑے منصوبوں کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کو جاتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.