MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آڈیو کال کا معاملہ عائلہ ملک نے خاموشی توڑ دی

1 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)عائلہ ملک نے مبینہ آڈیو کال لیک ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جس طرح میری جعلی آڈیوز ریلیز کی گئی ہیں اس طرح اگر مریم نواز کی اصل آ گئیں تو کیا ہو گا ؟روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی خبر کے مطابق انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پہ عمران خان کیساتھ

- Advertisement -

لیک ہونے والی آڈیو کال کا ملبہ ن لیگ پہ ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کی طرف سے میری بہن سمیرا ملک پر بھی گھٹیا اور بھونڈے الزامات لگائے گئے۔دوسری جانب اس معاملہ پر سابق رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک بھی اپنی بہن عائلہ ملک کے دفاع کیلئے میدان میں آ گئیں۔سمیرا ملک نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ میری بہن عائلہ ملک کے متعلق ریلیز کی گئی جعلی آڈیوز کی سختی سے مذمت کرتی ہوں اور سپریم کورٹ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ جعلی آڈیوز اور ویڈیوز کا یہ دھندہ اب بند ہو جانا چاہیے نہیں تو عزت کسی گھر کی نہیں بچے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حقیقت تو یہ ہے عوام اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں جسکی وجہ سے حکومت نے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے آڈیوز ویڈیوز کا مکروہ دھندہ شروع کر دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] گی۔ حال ہی میں لیک ہونے والی مبینہ آڈیو کال میں خاتون عائلہ ملک کا نام لیا جا رہا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عائلہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.