وزیراعظم نے 10 وزرائے مملکت کو معاونین خصوصی مقرر کر دیا
اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کے 10 معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دے دیا گیا۔کیبنٹ ڈویژن سے معاون خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل کریم کنڈی، نوابزادہ افتخار احمد، مہر ارشاد احمد، رضا ربانی کھر، مہیش کمار ملانی، سردار سلیم حیدر، تسنیم حیدر، محمد علی شاہ باچا، سردار شاہ جہاں یوسف اور ملک نعمان لنگڑیال کو وزیر مملکت کا درجہ دیاگیا ہے۔