MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی، شہری مہنگے داموں ایل پی جی اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور

1 466

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گیس کی بندش اور کم پریشر نے صارفین کو پریشان کردیا۔ کوئٹہ، زیارت اور دیگر اضلاع میں شدید سردی کے باوجود گیس کی بندش اور کم پریشر نے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ گیس نہ ہونے کے باعث متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔ پریشر میں کمی کے با عث لوگ تندور سے روٹیاں اور ہوٹل سے کھانا خریدنے پر مجبور ہوگئے۔ کوئٹہ میں گیس نہ ہونے سے لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا، اس موقع پر ٹال والوں نے لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا۔ اس موقع پر کوئٹہ میں ٹال والوں نے سوکھی لکڑی کی فی من قیمت 700 سے بڑھا کر 1200 روپے کردی۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث شہری مہنگے داموں لکڑیاں اور ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں فی کلو 12روپے کمی کا اطلاق آج (اتوار ) سے ہو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.