MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نواز شریف اپنا علاج کرانے گئے ہیں اور علاج کروا کر ہی واپس آئیں گے،شاہد خاقان عباسی

3 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف علا ج کرانے گئے ہیں،علاج کروا کر واپس آئیں گے،عمران خان اور ان کی جماعت نے پورا زور لگایا لیکن کوئی کیس ثابت نہیں کر سکے۔ شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں سخت فیصلے کئے،ہمیں آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے،ہماری حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔
آجکل اعتراف کا زمانہ ہے،سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بھی اعتراف کر لیں،ہمارا مجرم نیب کا سابق چیئرمین ہے،ہم نے حساب لینا ہے۔ہمارا اخباروں میں نام آتا ہے لیکن کیس میں کچھ نہیں۔رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں،اس ادارے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
نیب کو سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کیا گیا،موجود ہ معاشی خرابی کے پیچھے نیب کا بہت عمل دخل ہے۔

- Advertisement -

نیب کے قوانین کی وجہ سے سرمایہ کار خوفزدہ ہیں،نیب قوانین کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی اسمبلیاں تحلیل کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرلے لیکن عمران خان دباؤ ڈال کر وفاقی حکومت ختم نہیں کر سکتے۔پنجاب میں ن لیگ کے پاس اکثریت کیلئے بہت کم فرق ہے جو پورا کیا جاسکتا ہے تاہم معاملات کا حل الیکشن میں نہیں استحکام میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا الیکشن کرانے سے ملک میں استحکام آجائے گا؟ کسی کے پاس گارنٹی ہے الیکشن سے سیاسی استحکام آجائے گا؟ ان کی غلط فہمی ہے حکومت 27 کلومیٹر کی نہیں پاکستان کی ہوتی ہے، یہ تمام خرابیاں عمران خان کی پیدا کرد ہ ہیں،ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ شاہد خقان عباسی کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں ہر صوبے میں آپ کی حکومت ہو ملک ایسے ہی چلتے ہیں،نوازشریف کو تاحیات نااہل کیا گیا،سیاست سے باہر کیا گیا مگر وہ آج بھی سیاست کا محور ہیں،نوازشریف علاج کرا رہے ہیں وہ اپنے وقت پر واپس آ جائں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] وزیر اعظم اور مسلم لیگ( ن) کے مرکزی سینئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت ایک دو روز میں خراب نہیں ہوئی […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کمزور ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.