لاہور(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹ کیس میں بلوچستان پولیس نے گرفتار کر لیا،بلوچستان پولیس سینیٹراعظم سواتی کو کوئٹہ لے گئی۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو کچلاک جیل میں رکھا جائے گا،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پراعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا۔
جبکہ سینیٹر اعظم سواتی کو گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد محمد شبیر بھٹی نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے لیے ایف آئی اے کی درخواست منظور کی۔اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ اور اداروں کے خلاف بیان بازی کے کیس میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے سے قبل ہی ایف آئی اے کی درخواست پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوایا۔
ایف آئی اے حکام نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی اعظم سواتی کو جوڈیشل کرنے کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ کیس میں تفتیش مکمل کر لی،اعظم سواتی سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں لہٰذا انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ پر چار دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے دوبارہ ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا اور تین دسمبر کو پمز ہسپتال سے میڈیکل کرانے کے بعد عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی تھی واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر کراچی،کوئٹہ اور جیکب آباد میں مقدمات درج کئے گئے،اعظم سواتی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں بھی 6 مقدمات درج ہوئے اور مقدمات شہریوں کی مدعیت میں درج کیے گئے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
1 Comment
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا […]