MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لانگ مارچ میں پی ٹی آئی کے ہررکن اسمبلی کو 3 ہزار افراد لانے کا پابند کردیا گیا

1 238

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے ہر رکن اسمبلی کو تین ہزار افراد لانے کا پابند کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کے قافلے کو ہر صورت دوپہر ایک بجے فیض آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پر لانگ مارچ میں شرکت کے لیے خیبر پختونخوا سے پارٹی کارکنان کے قافلے آج روانہ ہوں گے۔
صوبائی صدر پرویز خٹک کی قیادت میں ریلی کا آغاز صبح موٹروے انٹرچینج سے ہوگا۔مختلف اضلاع کے جلوس مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے۔ہر رکن اسمبلی کو دو سے تین ہزار افراد لانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لانگ مارچ راولپنڈی پہنچنے سے قبل عوام کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ۔
اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتا ہوں تمام پاکستانی 26 نومبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ بنیں، جس قوم میں انصاف ہوتا ہے اسے ہی حقیقی آزادی ملتی ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے۔

- Advertisement -

مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے۔ اس سے قبل گزشتہ روز اپنے پیغام میں عمران خان کی جانب سے اپنے لانگ مارچ سے متعلق کہا گیا تھا کہ 12 جماعتوں کا فوج کو کنٹرول کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، انتخابات کے جلد یا بدیر ہونے سے تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں ہو گا، 26 نومبر کو پاکستان میں سیاسی کلائمیکس ہو گا۔ رجیم چینچ پر پوری ملک کا معاشی نقصان ہوا، عوام کا سیاسی نظام سے اعتبار اٹھتا جا رہا ہے، ہمیں ملک میں قانون کی حکمرانی لانا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے رہنما کی جانب سے صحافی پر تشدد، […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.