صدر مملکت نے جو اقدام اٹھایا عمران خان کی مکمل حمایت سے اٹھایا
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج کے نئے سربراہ کے تقرر کے ضمن میں صدرِ مملکت کا اعلامیہ سامنے آ چکا۔صدر مملکت نے جو اقدام اٹھایا عمران خان کی مکمل حمایت سے اٹھایا۔فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 8 ماہ میں جو اقدامات کیے گئے اس سے ملک کو نقصان پہنچا، عمران خان کو دیوار سے لگانے کی کوششوں سے ملک کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا توقع ہے فوج کی نئی قیادت ملک میں جمہوریت کے لیے کردار ادا کرے گی۔نئے آرمی چیف اور چئیرمیج جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو مبارکباد دیتے ہیں۔ملک میں جاری سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا واحد حل الیکشن میں ہے۔جبکہ پی ٹی آئی نے اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ گزشتہ 8 ماہ کے واقعات میں نے ملک میں واضح تفریق پیدا کی۔
8 ماہ میں جو اقدامات اٹھائے گئے اس سے ملک اور اداروں کو شدید نقصان پہنچا، گزشتہ 8ماہ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی دیکھنے میں آئی،صحافتی اداروں اور صحافیوں کو شدید دباؤ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ارشد شریف جیسے نامور صحافی کو شہید کردیا گیا، ملک کی بڑی جماعت اور لیڈر عمران خان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی۔
- Advertisement -
جس سے ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کیا گیا جس سے معاشی بحران نے جنم لیا۔ فوج کی نئی قیادت سے ہماری توقع ہے کہ آئینی حقوق کی بحالی میں کردار ادا کرے گی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔ توقع ہے عوام کو انتخابات کے ذریعے ملک کی نئی قیادت چننے کے حق کو تسلیم کیا جائے گا، توقع ہے کہ غیرجانبدرانہ مئوقف اپنا کر جماعتوں کے حقوق سلب نہیں کیے جائیں گے، ملک میں جاری بحران کا واحد حل نئے انتخابات ہیں، پاکستان کا درد رکھنے والے تمام اداروں اور شخصیات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ عوام فوج سے توقعات رکھتے ہیں کہ اندرونی معاملات پر غیرجانبدرانہ مئوقف اپنائے گی۔