MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے اصل ایشو زپر پارلیمان میں بات نہیں ہوتی، مسخ شدہ لاشیں ملنے کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے،سردار اختر مینگل

1 361

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ جبری گمشدگی صوبے کا بڑا ایشو ہے جبکہ مسخ شدہ لاشیں ملنے کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے،بلوچستان کے اصل ایشو زپر پارلیمان میں بات نہیں ہوتی، بی این پی صوبائی اورقومی اسمبلی میں حق کی آواز اٹھارہی ہے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی،سردار اختر مینگل نے کہا کہ پارٹی کے ورکرز نیہردور میں مشکلات کاسامناکیاہے،ہمارے اکابرین نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،اصولوں کی خاطرجیلیں کاٹیں،ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے۔اختر مینگل نے کہا کہ بی این پی صوبائی اورقومی اسمبلی میں حق کی آواز اٹھارہے ہیں، ایوب اور مشرف کے مارشل لاء دور میں مظلوم کی خاطر آواز بلند کی۔اختر مینگل نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں،کوئی مذہبی سیاسی جماعت اج تک گمشدہ افراد کے لواحقین سے نہیں ملی،سردار نواب کے بچے غائب نہیں ہوتے اس لئے وہ بھی گمشدہ افراد کیمپ نہیں جاتے ہیں۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ صوبے کے قبائل اپنی رنجشیں ختم کرکے باہمی اخوت کو فروغ دیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) اہم حکومتی اتحادی سردار اختر مینگل حکومتی رویے سے سخت نالاں ہیں۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.