MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا ہے،شیخ رشید

3 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں،جو لانا چاہتے ہیں وہ آ نہیں سکتا۔رضیہ بٹ کا ناول لندن فسانہ ہےجہاں علاج بہانہ ہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو سیاسی شہادت ملے گی اور نہ ہی سیاسی غازی،سیاسی ہتھیار پھینکیں گے اور غش کھائیں گے۔
عمران خان کا لانگ مارچ 20،21 نومبر تک راولپنڈی آ سکتا ہے،جمعہ دوپہر3 بجے لال حویلی پریس کانفرنس کروں گا۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نا اہل ہے جو کچھ ڈلیور نہیں کر سکی،سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے،انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورت کر رہے ہیں اور پاکستان میں کہتے ہیں کہ ابھی سمری نہیں آئی، ساری دنیا میں پاکستان کا مذاق اُڑا رہے ہیں،اداروں اورعدلیہ پر اہم ذمہ داری آ گئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 6 ماہ اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہوا،اپنی ذات کیلئے نیب ترامیم کیسے پاس کرا لیں۔ارشد شریف کے جسم پر 12 زخم اور ہاتھ کے 4 ناخن نہیں تھے جو قومی المیہ ہے۔ قوم پہلے ہی مہنگائی سے مر رہی ہے،جوہزاروں کی نفری باہر سے منگوائی وہ سردی سے مر رہی ہے۔ معیشت ناک آؤٹ اور دیوالیہ ہونے والی ہے،مزید ایک کروڑلوگ غربت کے شکنجے میں آ گئے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے گریبان سے پکڑ لیا ہے،حکمرانوں نے سعودی عرب اور چین کا نام بے جا استعمال کیا،روس سے تیل منگوانے کیلئے حوصلہ چاہیے،حکمران راولپنڈی کوآنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ پنڈی کا ہے اور پنڈی والے 30 نومبرتک حل کر لیں گے،سیٹ بیلٹ باندھ لیں،احتساب انتخاب دونوں ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مؤخرہونے کے […]

  2. […] (مسائل نیوز) سربرہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے،حکومت نے صرف […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان امکان ہےکہ سعودی عرب یا چین سمیت دوست ممالک سے تین ارب ڈالرز حاصل کرلے گا۔روزنامہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.