MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انرجی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، فون سم پربھاری ٹیکس پاکستان میں ایک اور موبائل کمپنی فروخت کرنے کا فیصلہ

0 263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر پر ٹیکس کی شرح میں اضافے اورانرجی کی لاگت بڑھنے کے باعث ٹیلی نار نے پاکستان میں اپنا آپریشن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ناروے سے تعلق رکھنے والی ٹیلی نار (اے ایس اے ) نے پاکستان میں اپنا ایک ارب ڈالر کا آپریشن فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں کمپنی سٹی گروپ انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے ،توقع ہے کہ اس ماہ کے آخر تک پہلی بڈ نگ کی آفر کی جائے گی .خبر ایجنسی کے مطابق مڈل ایسٹ اور ایشیاء کی ایک کمپنی جس کا پاکستان میں بھی آپریشن ہے اس نے ٹیلی نار خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ،تاہم سٹی انٹر نیشنل اور ٹیلی نار نے اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے معذرت کی ہے .واضح رہے کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی نے اپنی آمدنی میں 22فیصد کی کمی ظاہر کی ہے ،کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انرجی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور فون سم (sim) پر ٹیکس کے نفاذ سے صورتحال خراب ہو ئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.