حالیہ سیلاب نے ضلع جھل مگسی کو مکمل طور پر تباہ کر دیا،میرمحمد افضل خان
جھل مگسی (مسائل نیوز)ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما میر محمد افضل خان مگسی نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ سیلاب نے ضلع جھل مگسی کو مکمل طور پر تباہ کر دیا
تباہی اس بڑے پیمانے پر ہوئی ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ عالمی برادری پاکستان بھر کے تباہ شدہ علاقوں بشمول ضلع جھل مگسی کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرے
میر محمد افضل خان مگسی نے اس موقع پر ضلع جھل مگسی کی نوجوان سیاسی و قبائلی قیادت نوابزادہ میر اورنگزیب عالمگیر خان مگسی ، نوابزادہ میر مرتضیٰ خان مگسی ، نوابزادہ میر سالار خان مگسی اور سید فیض محمد شاہ کے عوام دوست اقدامات کو سراہا