MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وہ ایک ضد جس کی وجہ سے بابر اعظم مسلسل ناکام ہو رہے ہیں، وسیم اکرم نےبڑا انکشاف کردیا

0 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ”بابر اعظم کی ناکامی کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ کسی بھی صورت ’ون ڈاﺅن‘ نہیں کھیلنا چاہتے۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وسیم اکرم، جو پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ بھی ہیں۔

- Advertisement -

نے بتایا ہے کہ رواں سیزن میں کراچی کنگز کی کارکردگی بھی اسی لیے ناقص رہی، کیونکہ بابر اعظم نے ون ڈاﺅن کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔وقار یونس، شعیب ملک اور مصباح الحق کے ہمراہ پاکستانی اوپنرز کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میں کراچی کنگز کے ذریعے بابر اعظم کے اس روئیے کو دیکھ چکا ہوں۔ میں نے بابر اعظم کو ہدایت کی تھی کہ وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرے اور مارٹن گپٹل اور شرجیل خان کو اوپننگ کرنے دے لیکن بابر اعظم نے کہا کہ میں نیچے نہیں کھیلوں گا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یہ سب چیزیں ٹاپ سے شروع ہوتی ہیں اور ٹاپ پر آپ کا کپتان ہے۔ آیاآپ کا کپتان صرف اپنے لیے کھیلتا ہے اور عدم تحفظ کا شکار ہے؟ اگر آپ کا کپتان رنز کرتا ہے اور دوسرے بلے بازوں کو اپنی پوزیشن پر کھیلنے کی اجازت دیتا ہے، تب آپ کو پتا چلتا ہے کہ ہاں آپ کا کپتان آپکے لیے اپنی قربانی دینے کو تیار ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.