MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لانگ مارچ کا مقصد ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کرسی پر بٹھا دو ہے

0 431

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا مقصد ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کرسی پر بٹھا دو ہے، ملک آزاد اور عوام با شعور ہیں اور اگر کچھ غلام ہے تو وہ عمران خان کی سوچ اور سیاست ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

- Advertisement -

ملک درست سمت میں جا رہا ہے ، تنہائی ختم ہو رہی ہے، عمران خان انتشار پھیلانے اور اسلام آباد کو یرغمال بنانے کے لیے آ رہے ہیں، ان ہی کے رہنما نے دعوی کیا تھا کہ لانگ مارچ میں لاشیں گریں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان رات کو اداروں کے سربراہان سے ڈیل کے لیے پیر پکڑ رہے تھے اور دن میں ڈیل نہ ملنے کی صورت میں شارٹ مارچ کا اعلان کردیا اور اب لانگ مارچ کی آڑ میں ذاتی سیاسی جنگ لڑی جا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.