5 ارکان اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ
اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خرم لغاری کا کہنا تھا ان کے ساتھ 5 دیگر ارکان اسمبلی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام ارکان پارٹی چھوڑنے کا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔خرم لغاری نے پنجاب کابینہ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا معیار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا ہمیں دکھایا کچھ اور گیا تھا ہوا کچھ اور ہے، ممکن ہے ہم اگلے تین سے چار روز میں اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دیں۔یاد رہے کہ خرم لغاری ماضی میں بھی پارٹی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں اور جب سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف گروپ بنا تھا تو وہ اس میں بھی شامل تھے۔
[…] (مسائل نیوز) لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کے لئے بڑی خبر آ گئی، ن لیگ کے سینئر رہنمائوں نے تحریک […]
[…] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکاء کی تعداد کے حوالے سے وفاقی اور […]
[…] نیوز)فیروزوالا سے مریدکے جاتے ہوئے راستہ نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں ہی الجھ پڑے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے […]
[…] آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع […]
[…] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے شرکاء کے اسلام آباد میں قیام کے لیے بڑی […]
[…] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے عمران خان کا مطالبہ پورا ہونے تک ملک گیر […]
[…] بابو فیض عالم نے پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر چیئرمین کے ڈی اے […]