MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں مہنگی روٹی فروخت کرنیوالے 11 نان بائی گرفتار

0 425

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) اسسٹنٹ کمشنر سریاب کی ہزار گنجی اور نواحی علاقوں میں مہنگی روٹی فروخت کرنے والے نان بائیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو نے گراں فروشی کرنے والوں کیخلاف متعلقہ انتظامیہ کے ہمراہ کارروائی شروع کی، ہزار گنجی اور نواحی علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ روٹی کے نرخ سے زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے والے 11 نان بائیوں کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جارہی ہیں، اس میں مزید تیزی لائی جائے گی یہ تمام کارروائیاں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو مختلف علاقوں میں گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں، ناپ تول میں کمی اور تجاوزات کیخلاف تواتر کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، اس حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.