MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی الیکشن کمیشن کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

2 320

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے کیس پر رجسٹرار آفس کو اعتراضات کیا ہیں؟ بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ بائیو میٹرک اور مصدقہ نقول کے اعتراضات ہیں،ہم نے چند دن بعد الیکشن لڑنا ہے،نا اہلی سے مسائل کا سامنا ہے۔
آرٹیکل 63 ون پی کے تحت الیکشن کمیشن نے کارروائی کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ نا اہلی تو اس حد تک ہے کہ جس کیلئے وہ پہلے منتخب ہوئے تھے۔ بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ جب فیصلہ ہی نہیں تو یہ عدالت کس فیصلے کو معطل کرے گی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخوست پر اعتراضات تین روز میں ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نا اہلی کے فیصلے کو چیلنج کیا اوراسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نے درخواست دائر کی۔ عمران خان کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سیکرٹری سمیت دیگر فریق بنایا گیا۔
عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف آج ہی سماعت کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔ عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کئے۔رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی اور عمران خان کے نااہلی فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک نہیں کی گی جبکہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل قرار دیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران کان کی نااہلی کا تفصیلی […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)الیکشن کمیشن، وزارت قانون 4 ماہ میں بلدیاتی الیکشن کرانے پر رضامند ہو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.