MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کی قیادت پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

0 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) عمران خان کی نا اہلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کا معاملہ،اسلام آباد میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت کیخلاف انسدد دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ 9 آئی میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں عامر کیانی،قیوم عباسی،فیصل جاوید،راجہ راشد اور عمر تنویر بٹ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آئی کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس،ایف سی اور انتظامیہ پر پتھراؤ کیا۔پتھراؤ سے متعدد پولیس اور ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔مظاہرین نے قتل کی نیت سے پولیس اہکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کی کوشش کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ،کراچی ،لاہور اورپشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی نے مظاہرے کئے۔

- Advertisement -

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے کارکنان فیض آباد پہنچے اور سڑک بلاک کر دی۔ پولیس کی فیض آباد میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے ، مری روڈ ، بے نظیر چوک ، گولڑہ موڑ ، سترہ میل، اسلام آباد کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس نفری کو آنسو گیس کے شیلز فراہم کیے گئے۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہو گئی۔
پشاور میں بھی عمران خان کی نااہلی کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ اس کے علاوہ لاہور میں بھی پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دی۔احتجاج کا سلسلہ مختلف شہروں تک پھیل گیا۔عمران خان کی نااہلی کے خلاف لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد باہر نکل آئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.