MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

زہری میں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں انتظامیہ ناکام ہوچکی، نواب ثناءاللہ

0 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے زہری بازار میں حفیظ اللہ لوٹانی کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زہری انتظامیہ امن بحال کرنے اور لوگوں کے جان مال کو تحفظ دینے میں مکمل نا کام ہو چکی ہے، عوام کے مال اور جان کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، زہری میں آئے روز ٹارگٹ کلر معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر با آسانی فرار ہو جاتے ہیں انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، خضدار انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں زہری کی عوام کو تحفظ دینے کے لیے سیکورٹی کے تعداد میں اضافہ کیاجائے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.