MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعظم کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کردیا

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردئیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجسڑار آفس کی جانب سے درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے گئے جس میں کہا گیا کہ کیس میں یہ نہیں بتایا گیا عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے۔رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراضات میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو کیس میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔
آئینی آرٹیکل 184 کے استعمال کے حوالے سے مطمئن نہیں کیا گیا۔جبکہ فریقین کو کیس کی کاپی بھی نہیں بھجوائی گئی۔ اعتراضات میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار نے دستیاب دوسرے فورم پر رابطہ نہیں کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی 62 ون ایف کی تحت نااہلی کی استدعا کی گئی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعما ل کیا، وہ اپنے دوروں کے دوران اشتہاری اور سزا یافتہ ملزمان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت نے دس سال قید اور 80لاکھ جرمانہ کی سز ا سنا رکھی ہے۔عندلیب عباس نے کہا کہ بیرون ملک دوروں میں حسین نواز اور سلمان شہباز سے بھی ملاقاتیں کی گئیں،جس سے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی لہذا انہیں نااہل کیا جائے۔ خیال رہے کہ عندلیب عباس کی اسی طرح کی ایک درخواست لاہور ہائیکورٹ نے بھی خارج کی تھی،عدالت نے اشتہاری ملزمان سے ملاقات پر شہباز شریف اور وزراء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کی۔
لاہور ہائیکورٹ میں دوران سماعتِ جسٹس شاہد وحید نے درخواست گزار کے وکیل اسد منظور بٹ سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کس اختیار کے تحت وزیراعظم کو نااہل کر سکتا ہے۔وکیل نے جواب دیا مجھے وقت دے دیں جس پر جسٹس شاہد وحید نے اظہار برہمی کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.