جمائما گولڈ اسمتھ کی پاکستانی ملی نغمہ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
لندن(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈاسمتھ نے اپنے پسندیدہ ملی نغمے کے بارے میں بتایا۔انہوں نے اردو میں ملی نغمہ سنا کر سب کو حیران کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جمائماگولڈاسمتھ کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ اردو میں ملی نغمہ گایا کرتی تھی۔
میں اور بچے” آؤ بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی،جس کی خاطر ہم نے دی قربانی لاکھوں جان کی،مل کر گایا کرتے تھے۔جمائمہ نے پاکستان زندہ باد بھی کہا۔جمائما گولڈ اسمتھ کی پاکستانی ملی نغمہ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پاکستانی صارفین کی جانب سے جمائمہ کے ملی نغمہ گانے کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں عمران خان اپنے بنی گالہ گھر میں اپنے بیٹوں سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے۔
وائرل ویڈیو میں 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کو سٹمپ کے پیچھے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے بیٹے بولنگ اور بیٹنگ کرتے ہیں۔ ان کے مداحوں نے ویڈیو پر فوری ردعمل کا اظہار کیا اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو کے بارے میں مثبت تبصرے کیے۔ دریں اثنا، عمران کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک پیارا لمحہ تھا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان ان چند کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے بطور وزیر اعظم اپنے ملک کی خدمت کی۔ عمران خان کی کپتانی میں پاکستان نے 1992ء کا مشہور ورلڈ کپ ریکارڈ 90 ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں جیتا تھا۔ عمران خان نے 1971ء سے 1992ء کے دوران 263 بین الاقوامی میچ کھیلے اور سات سنچریوں اور 37 نصف سنچریوں کی مدد سے 7516 رنز بنائے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 544 وکٹیں حاصل کیں اور آکسفورڈ یونیورسٹی، نیو ساؤتھ ویلز، سسیکس اور ووریسٹر شائر کے لیے بھی کھیلے۔
[…] (مسائل نیوز) جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ خدا کا شکر ہے عمران خان خیریت سے ہیں۔ […]
[…] نیوز) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی سے محبت کا اظہار کیا […]